وزیراعظم شہباز شریف کی انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر نہ ہونے پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر نہ ہونے پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرنیٹ رفتار میں بہتری کی یقین دہانی کرائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف، انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر نہ ہونے پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری نہ آنے پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کے باوجود انٹرنیٹ اسپیڈ میں نمایاں فرق نہیں آیا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ ٹیلی کام آپریٹرز نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے 4 اور 5 جی آلات درآمد کر رہے ہیں۔ آلات کی تنصیب کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری متوقع ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں فائیوجی سروس شروع ہوگی۔ فائیوجی کے ساتھ فورجی انٹرنیٹ کی رفتار میں بھی بہتری آئے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ عوام کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے لیے تیز ترین انٹرنیٹ ضروری ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی اے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ریگولیٹری کردار ادا کرتے ہوئے مؤثر چیک اینڈ بیلنس یقینی بنایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں