چین کا ہائیڈروجن سے چلنے والے ہوائی جہاز کا کامیاب تجربہ

چین نے ہائیڈروجن سے چلنے والے ہوائی جہاز کا کامیاب تجربہ کیا، جو تیل کی قلت کے دوران اہم پیش رفت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین، ہائیڈروجن سے چلنے والے ہوائی جہاز کا کامیاب تجربہ

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے ہوائی جہازوں کی صنعت میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کے پہلے ہائیڈروجن سے چلنے والے میگا واٹ کلاس ٹربوپروپ انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

چین نے صوبہ ژوژو کے ایک ایئرپورٹ سے 7.5 ٹن وزنی بغیر پائلٹ کارگو طیارے کی تجرباتی پرواز کی۔ یہ طیارہ 300 میٹر کی بلندی تک گیا اور 16 منٹ تک پرواز کرتا رہا۔

چینی حکام کے مطابق طیارہ 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 36 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے محفوظ طریقے سے واپس آیا۔ اس میں استعمال ہونے والا اے ای پی 100 انجن چین میں تیار کیا گیا، جو مائع ہائیڈروجن سے چلتا ہے۔

یہ انجن روایتی جیٹ انجنز کی طرح کام کرتا ہے، مگر کیروسین کے بجائے ہائیڈروجن استعمال کرتا ہے، جس کا اخراج پانی کی شکل میں ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چین نے ہائیڈروجن ایوی ایشن میں مغربی ممالک سے مختلف راستہ اپنایا ہے۔

واضح رہے کہ چین کی یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب تیل کی عالمی سپلائی دباؤ کا شکار ہے اور متبادل توانائی کے ذرائع کی تلاش جاری ہے۔ چین ہائیڈروجن کو ماحول دوست ایندھن اور درآمدی انحصار کم کرنے کی حکمت عملی کے طور پر دیکھتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں