اوپن اے آئی نے نیا اے آئی ماڈل جی پی ٹی روزالینڈ متعارف کرایا، جو لائف سائنسز میں تحقیق کو فروغ دے گا۔
سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اوپن اے آئی نے لائف سائنسز میں تحقیق کے فروغ کے لیے نیا اے آئی ماڈل جی پی ٹی روزالینڈ متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ماڈل برطانوی سائنس دان روزالینڈ فرینکلن کے نام پر رکھا گیا ہے۔
یہ ماڈل بائیو کیمسٹری، ادویات کی دریافت اور بیماریوں کی تشخیص میں مدد دے گا۔ فارماسیوٹیکل کمپنیوں، تعلیمی اداروں اور بائیوٹیک فرموں میں اس کی طلب بڑھ رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل تحقیق کے مرحلہ وار کاموں میں معاونت فراہم کرتا ہے اور محققین کو ڈیٹا بیسز سے معلومات حاصل کرنے میں مدد دے گا۔
یہ ماڈل اوپن اے آئی کے جدید ترین اندرونی ماڈلز پر مبنی ہے اور 50 سے زائد سائنسی ٹولز اور ڈیٹا سورسز سے منسلک کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اینتھروپک کی جانب سے اے آئی ماڈل میتھوز کا اعلان حال ہی میں کیا گیا تھا، جس کے بعد اوپن اے آئی نے یہ ماڈل متعارف کرایا ہے۔















