ایرانی سپیکر کا بڑا بیان، امریکا کی وعدہ خلافیاں خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ

ایران کے اسپیکر قالیباف نے امریکا اور اسرائیل کی وعدہ خلافیوں کو خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قالیباف، امریکا کی وعدہ خلافیاں خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا اور اسرائیل کی وعدہ خلافیوں کو خطے میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

قالیباف نے تہران میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ ان ممالک کی مسلسل وعدہ خلافیاں دیرپا امن کے قیام میں بنیادی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے ایران کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہم پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

قالیباف نے ایران کی مکمل امن اور سیکیورٹی کے لیے عزم کا اظہار کیا، تاہم مخالفین کی وعدہ خلافیوں کو ان کوششوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں پاکستان کی ثالثی اہم ہے، جس میں لبنانی اسپیکر نبیہ بری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں