ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت ہے، حفاظت ہمارا فرض ہے۔وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کو قوم کی امانت قرار دیا اور اوور انوائسنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف، ٹیکس کی حفاظت اور حساب دینا فرض قرار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت ہے اور اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے، ہر پائی کا حساب دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اوور انوائسنگ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2017 سے 2022 کے دوران اوور انوائسنگ کا مکروہ دھندا جاری رہا اور متعلقہ ادارے اپنے فرائض سے غافل رہے۔ انہوں نے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ ایسے واقعات کو مستقبل میں روکنے کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جائے۔ انہوں نے فائننشل مونیٹرنگ یونٹ (FMU) کو فعال بنانے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ ایف بی آر نے اکتوبر 2022 میں اوور انوائسنگ دھندے کی نشاندہی کی تھی۔ اس دوران 13 ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں