وزیرِاعظم شہباز شریف کی مسجدِ نبوی حاضری اور دعائیں

وزیرِاعظم شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی میں حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی اور دنیا بھر میں امن کے لیے دعائیں کیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیرِاعظم شہباز شریف، مسجدِ نبوی حاضری اور دعائیں

مدینہ منورہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ مسجدِ نبوی ﷺ میں حاضری دی۔

وزیرِ اعظم گزشتہ شب جدہ سے مدینہ پہنچے، جہاں گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے ان کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم اور وفد کے لیے روضۂ رسول ﷺ کے دروازے کھولے گئے اور انہوں نے سلامِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے ملک و قوم کی ترقی اور دنیا بھر میں امن کے لیے دعائیں کیں۔

یاد رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے تھے اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

دیگر متعلقہ خبریں