حکومت پاکستان اور گوگل کا اے آئی سیکھو 2026 پروگرام کا آغاز

حکومت پاکستان اور گوگل نے مشترکہ طور پر ‘اے آئی سیکھو 2026’ پروگرام کا آغاز کیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کی مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت پاکستان اور گوگل، اے آئی سیکھو 2026 کا آغاز

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت پاکستان اور گوگل نے مشترکہ طور پر ‘اے آئی سیکھو 2026’ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ گوگل فار ڈیولپرز نے پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، ٹیلی نار اور انووِسٹا کے ساتھ مل کر پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام، محترمہ شَزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ معیشت کو مصنوعی ذہانت کی طرف منتقل کرنا ہمارا وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو عالمی منڈی میں مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ضروری ہے۔

گوگل کے کلسٹر ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ ‘اے آئی سیکھو’ جیسے اقدامات مقامی ایکوسسٹم کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت کی مہارتیں پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے اہم ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی آبادی کا 65 فیصد حصہ 35 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، جو ملک کے ڈیجیٹل ترقی کے لیے اہم عوامل میں سے ایک ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں