فیفا چیف نے ایران کی ٹیم کو امریکا میں ورلڈکپ کھیلنے کی مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔
زیورخ: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ فیفا نے ایران کی فٹ بال ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے امریکا میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ فیفا نے ایران کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے میچز امریکا میں ہی ہوں گے۔
فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ تمام سیاسی و سیکیورٹی خدشات کے باوجود ایران کے میچز امریکا میں منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
گیانی انفینٹینو نے ترکیہ میں ایرانی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں نے ورلڈکپ میں شرکت کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے اور ایران کی ٹیم کو امریکا آنا ضروری ہے۔
انہوں نے پاکستان کی ثالثی میں جنگ بندی کی امید ظاہر کی کہ ٹورنامنٹ تک خطہ پُرامن ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے تنازعات کے باعث ایرانی وزیر کھیل نے امریکا میں کھیلنے سے معذرت کی تھی، لیکن فیفا نے میچز امریکا میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔















