چینی اے آئی سسٹم نے امریکی ریاضی دان کی جانب سے پیش کردہ دہائی پرانے مسئلے کو حل کر لیا۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی مصنوعی ذہانت کے سسٹم نے امریکی ریاضی دان کی جانب سے دہائیوں پہلے پیش کیے گئے مسئلے کو حل کر لیا ہے۔
یہ الجبرا کا سوال 2014 میں یونیورسٹی آف آئیووا کے پروفیسر ڈین اینڈرسن نے پیش کیا تھا، جن کا انتقال 2022 میں ہوا۔
پیکنگ یونیورسٹی کی ٹیم نے اے آئی سسٹم تیار کیا جس نے دہائیوں پرانے ریاضی لٹریچر کا جائزہ لے کر انسانی مداخلت کے بغیر مسئلے کو حل کیا۔
سائنس دانوں کے مطابق، یہ اے آئی سسٹم ریاضی کے مسائل کسی بھی انسان سے زیادہ تیزی سے حل کر سکتا ہے اور ماہرین کی ٹیم کی ضرورت کو کم کر دیتا ہے۔
واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے پیچیدہ مسائل کا حل ایک اہم پیش رفت ہے جو مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتی ہے۔















