آبنائے ہرمز کی بندش، عالمی غذائی بحران کا خدشہ

آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی غذائی بحران کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز کی بندش، عالمی غذائی بحران کا خدشہ

نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی سطح پر غذائی بحران پیدا ہو سکتا ہے، جس کے اثرات متعدد ممالک پر مرتب ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کے چیف اکانومسٹ میکسیمو ٹوریرو نے بتایا ہے کہ صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے اور وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

ان کے مطابق پاکستان، بھارت، بنگلا دیش سمیت کئی ممالک میں نئی فصلوں کی کاشت کا وقت ہے لیکن کھاد اور توانائی کی فراہمی متاثر ہونے سے زرعی سرگرمیاں خطرے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے دنیا کا 35 فیصد تیل، 20 فیصد قدرتی گیس اور کھاد گزرتی ہے، بندش کی صورت میں ان اشیاء کی ترسیل متاثر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی معیشت کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے۔ اگر چند دنوں میں بھی راستہ کھل جائے تو بھی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں