امریکا،ایران مذاکرات کے اگلے دور کی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ پاکستانی دفتر خارجہ

امریکا ایران مذاکرات کی نئی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں ہوا۔ پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے مؤثر ثالثی کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا ایران مذاکرات، نئی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات کے اگلے دور کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے دوحہ روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ امیرِ قطر سے ملاقات کریں گے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے مؤثر ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اور اس کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔

گزشتہ ہفتے امریکی و ایرانی وفود نے پاکستان کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کی امن کوششوں کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اسرائیل کے لبنان پر حملوں کی مذمت کی ہے اور بھارت پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں