چین نے 22 ہزار ڈرونز کو بیک وقت فضا میں اُڑا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، جو چین کی تکنیکی برتری کا اظہار ہے۔
ہیفی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے ہزاروں ڈرونز کو بیک وقت فضا میں اُڑا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ مظاہرہ صوبہ انہوئی کے شہر ہیفی میں پیش کیا گیا۔
چینی کمپنی ای ہینگ ایگرٹ نے 22 ہزار 580 ڈرونز کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ یہ کوشش چین کی سابقہ ریکارڈز سے کہیں زیادہ بڑی تھی۔
مصنوعی ذہانت پر مبنی سوارم انٹیلیجنس ٹیکنالوجی نے ڈرونز کو ایک یونٹ کی طرح چلایا، جس سے تصادم کا خطرہ نہیں ہوا۔
ماہرین کے مطابق یہ مظاہرہ چین کی تکنیکی برتری کا اظہار ہے، جو عالمی سطح پر طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ چین کی یہ پیش رفت دفاعی صلاحیتوں کے لحاظ سے بھی ایک اہم پیغام سمجھا جا رہی ہے۔















