ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، پاور ڈویژن کی وضاحت

ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر پاور ڈویژن نے وضاحت جاری کی، رات میں بجلی کے کم استعمال کی اپیل کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، پاور ڈویژن کی وضاحت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پاور ڈویژن نے وضاحت جاری کی ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات پن بجلی کی پیداوار میں 1991 میگاواٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے اضافی لوڈ مینجمنٹ کی۔ تقریباً 4500 میگاواٹ کا شارٹ فال رہا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پن بجلی میں کمی کی وجہ ڈیموں سے پانی کا کم اخراج ہے۔ صوبوں کی جانب پانی کی کم ڈیمانڈ اور بارشوں کی بنا پر پانی کا اخراج کم ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ رات مجموعی ڈیمانڈ 18 ہزار میگاواٹ تھی۔ آنے والے دنوں میں پانی کے اخراج میں اضافے کا امکان ہے جس سے بجلی کی پیداوار میں بہتری آئے گی۔

یاد رہے کہ ترجمان نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ رات کے اوقات میں بجلی کا کم استعمال کریں اور بچت کے اصولوں پر عمل کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں