خیبر پختونخواپر پر 150 ارب روپے کا مالی بوجھ ہے۔ صوبائی مشیر خزانہ

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ نے صوبے پر 150 ارب روپے کے مالی بوجھ کا اظہار کیا ہے، وفاقی محصولات میں کمی سے نقصان ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبر پختونخوا، 150 ارب کا مالی بوجھ صوبائی مشیر کا اظہار

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ صوبے پر 150 ارب روپے کا مالی بوجھ ہے۔

مزمل اسلم نے اپنے بیان میں وفاقی ٹیکس محصولات میں 800 سے 1000 ارب روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا ہے، جس سے صوبے کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں 180 ارب روپے کی کٹوتی سے خیبرپختونخوا کو 120 ارب روپے کم ملیں گے۔

حکام کے مطابق، ان دونوں اقدامات کے نتیجے میں صوبے کی مالی مشکلات میں نمایاں حد تک اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا نے سیلابی امداد پر 10 ارب، آئی ڈی پیز کی بحالی پر 15 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔

صوبے نے کسانوں، موٹر سائیکلوں اور بسوں کے فیول معاوضے کی مد میں بھی 10 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ صوبے پر مجموعی مالی دباؤ 150 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کی معیشت پہلے ہی مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور مزید دباؤ سے صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں