آبنائے ہرمز کی بندش، ایل این جی کی درآمد رکنے سے گیس بحران کا خدشہ

آبنائے ہرمز کی بندش سے ایل این جی کی درآمد میں رکاوٹ، گیس بحران کا خدشہ۔ قیمتوں میں اضافہ متوقع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز کی بندش، ایل این جی کی درآمد رکنے سے گیس بحران کا خدشہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات پاکستان تک پہنچنے لگے ہیں، جس کے باعث ایل این جی کے 22 کارگوز کی آمد مئی تک رک گئی ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے ملک میں گیس بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ایل این جی کی درآمد رکنے کے باعث ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ درآمدی ایل این جی کی بندش سے گیس سیکٹر کا ریونیو شارٹ فال بڑھنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خطرہ ہے۔

ذرائع کے مطابق سوئی گیس کمپنیوں کا رواں سال کا ریونیو ہدف 852 ارب روپے سے زائد ہے۔ سوئی ناردرن کا ہدف 515 ارب جبکہ سوئی سدرن کا ہدف 347 ارب روپے ہے۔ گیس کمپنیوں کو 40 فیصد سے زائد ریونیو فرٹیلائزرز اور پاور سیکٹر سے حاصل ہوتا ہے۔

درآمدی ایل این جی کی بندش سے گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ پاور سیکٹر کو گیس کی اضافی فراہمی کی وجہ سے گھریلو سیکٹر میں لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی رسد میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں، جس سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات متاثر ہو سکتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں