پاکستان جو جٹسو ٹیم کی تاریخی کامیابی کے بعد وطن واپس

پاکستان جو جٹسو ٹیم نے جنوبی ایشیا چیمپئن شپ 2026 میں 22 میڈلز جیت کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان جو جٹسو ٹیم، تاریخی کامیابی کے بعد وطن واپس

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی جو جٹسو ٹیم جنوبی ایشیا چیمپئن شپ 2026 میں تاریخی کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔

کراچی ایئرپورٹ پر قومی کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کے لئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پرجوش نعروں کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔

پاکستانی ٹیم نے سری لنکا میں 12 گولڈ، 5 سلور اور 5 برانز میڈلز جیتے۔ کل 22 میڈلز کی کامیابی نے قومی فخر بڑھایا۔

نوجوان کھلاڑیوں نے انڈر 16 اور انڈر 18 ایونٹس میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ زنیرہ ذوالفقار، سندس علی اور دیگر نے نمایاں کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان جو جٹسو فیڈریشن کے عہدیداران نے کھلاڑیوں کی محنت کو سراہا اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے پرچم کو بلند کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں