پنجاب میں ایڈز کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، تعداد 45 ہزار سے تجاوز

پنجاب میں ایڈز کے کیسز میں ہوش ربا اضافہ، متاثرین کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 13 ہزار سے زائد افراد علاج سے محروم ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب، ایڈز کے متاثرین کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں ایڈز کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 45 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

پنجاب بھر میں 45 ہزار 391 افراد ایڈز کا شکار ہیں، جن میں سے 32 ہزار 254 علاج حاصل کر رہے ہیں، جبکہ 13 ہزار سے زائد افراد تاحال علاج سے محروم ہیں۔

متاثرین میں 31 ہزار سے زائد مرد، 9 ہزار 510 خواتین اور 2 ہزار 514 خواجہ سرا شامل ہیں۔ بچوں میں ایڈز کے پھیلاؤ کو بھی تشویشناک قرار دیا گیا ہے، جہاں 14 سال سے کم عمر 1900 سے زائد بچے متاثر ہیں۔

لاہور سب سے زیادہ متاثر شہر ہے، جہاں 10 ہزار سے زائد مریض ہیں، جبکہ فیصل آباد میں 5 ہزار، ملتان میں 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں ایڈز کے شکار 37 فیصد بچے علاج سے محروم ہیں، جو سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں