پنجاب کا بلوچستان کے طلبہ کے لیے 460 اسکالر شپس کا اعلان

حکومت پنجاب نے بلوچستان کے طلبہ کے لیے 460 اسکالر شپس فراہم کی ہیں، جس سے معیاری تعلیم کے مواقع بڑھیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب کا بلوچستان کے طلبہ کے لیے 460 اسکالر شپس کا اعلان

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ حکومت پنجاب نے بلوچستان کے ذہین طلبہ کے لیے 460 اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالر شپس پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی جانب سے فراہم کی جائیں گی اور درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

بلوچستان حکومت نے اس اقدام پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اس سے صوبے کے طلبہ کو معیاری تعلیم کے مواقع ملیں گے۔

یہ اسکالر شپ پروگرام بلوچستان کے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی معیار میں بہتری اور مستحق طلبہ کو برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم ہوں گے۔

یاد رہے کہ ماضی میں اعلیٰ تعلیمی اداروں تک صرف اشرافیہ کے بچوں کی رسائی ممکن تھی۔ بلوچستان کے عام طبقات کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایک ویگن ڈرائیور کے بیٹے کا بڑے تعلیمی ادارے میں داخلہ مثبت تبدیلی کی مثال ہے۔ کوئٹہ: بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور معیاری تعلیم ہر بچے کا حق ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں