پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں 17 لاکھ سے زائد طلبا کے تعلیمی ریکارڈ میں خامیاں سامنے آئی ہیں، جس سے نادرا کا یونیک اسٹوڈنٹ آئی ڈی سسٹم متاثر ہو رہا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں 17 لاکھ سے زائد طلبا کے تعلیمی ریکارڈ میں خامیاں سامنے آئی ہیں۔ نادرا سے تصدیق شدہ یونیک اسٹوڈنٹ آئی ڈی سسٹم متاثر ہونے لگا ہے۔ صوبے کے 17 فیصد طلبا کے بی فارم نمبر سسٹم میں موجود نہیں۔
غلط اور نامکمل ڈیٹا کی وجہ سے طلبا کی ٹریکنگ میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے فوری طور پر بی فارم کی اندراج مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ضلعی سطح پر اسکولوں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔
اسکول سربراہان کو فوری طور پر ڈیٹا مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بی فارم نہ ہونے پر فوری حصول اور اندراج یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 30 اپریل تک تمام ریکارڈ مکمل اور درست کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے اس مسئلے کو جلد حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس خامی کی وجہ سے طلبا کی تعلیمی ترقی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے باعث فوری اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ تعلیمی ریکارڈ کی درستگی کے لئے نادرا کے تعاون سے یونیک اسٹوڈنٹ آئی ڈی سسٹم شروع کیا گیا تھا، جو طلبا کی شناخت اور ٹریکنگ کے لئے اہم ہے۔















