پاکستان میں پہلی بار لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم کا باقاعدہ آغاز

پاکستان میں پہلی بار لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کا مقصد کسانوں کو مالی معاوضہ فراہم کرنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، لائیواسٹاک انشورنس اسکیم کا آغاز کسانوں کے لیے اہم

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں پہلی بار لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ترجمان کے مطابق اس انشورنس اسکیم کا آغاز گلیات سے کیا گیا ہے، جہاں انشورنس کمپنی کے تعاون سے منصوبے کی نگرانی کے لیے جانوروں کی ٹیگنگ کی جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسکیم کا مقصد تیندوں کے حملوں میں مویشی گنوانے والے کسانوں کو مالی معاوضہ دینا ہے تاکہ جنگلی حیات کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔

صرف خنجراب میں 2023 کے دوران 499 واقعات ریکارڈ کیے گئے جہاں لائیو اسٹاک اور تیندوں پر حملے ہوئے، جبکہ 2015 سے 2023 کے دوران 6 برفانی تیندوے مارے گئے۔

واضح رہے کہ اس انشورنس ماڈل کا مقصد پہاڑی علاقوں کی غریب برادریوں کے مالی نقصانات کا ازالہ کرنا ہے اور ان کی معیشت کو مستحکم بنانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں