چین کے بی وائی ڈی کے پارکنگ گیراج میں آگ لگ گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

چین کے شینزین میں بی وائی ڈی کے پارکنگ گیراج میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ کے باعث کمپنی کے شیئرز میں 0.6 فیصد کمی آئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین، بی وائی ڈی کے الیکٹرک گاڑی پارکنگ میں آگ، کوئی جانی نقصان نہیں

شینزین: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کے شہر شینزین کے صنعتی پارک میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ‘بی وائی ڈی’ کے پارکنگ گیراج میں آگ لگ گئی۔

کمپنی نے بتایا کہ آگ ٹیسٹ کی جانے والی اور ناکارہ گاڑیوں پر لگی تھی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی فائر بریگیڈ اور پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آگ کے باعث بی وائی ڈی کے شیئرز کی قیمت میں 0.6 فیصد کمی آئی۔

ماہرین کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی آگ زیادہ خطرناک ہوتی ہے کیونکہ بیٹریوں کے باعث آگ دوبارہ بھڑکنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ بی وائی ڈی کا ہیڈکوارٹر بھی شینزین کے اسی ضلع میں واقع ہے جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔ فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں