دنیا جنگل کے قانون کی طرف جا رہی ہے ، چینی صدر شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا جنگل کے قانون کی طرف بڑھ رہی ہے، بین الاقوامی قوانین کے دفاع کی ضرورت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی صدر کا انتباہ، دنیا جنگل کے قانون کی طرف جا رہی ہے

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا جنگل کے قانون کی طرف جا رہی ہے۔ یہ بیان انہوں نے ہسپانوی ہم منصب پیڈرو سانچیز سے ملاقات کے دوران دیا۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا ہنگامہ خیز دور سے گزر رہی ہے، جہاں قانون کی حکمرانی اور طاقت کا مقابلہ جاری ہے۔

چینی صدر نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی قوانین کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو جنگل کے قانون سے بچانے کی ضرورت ہے۔

شی جن پنگ نے سپین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ عالمی نظام کا دفاع ممکن ہو سکے۔

واضح رہے کہ شی جن پنگ کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں آئے ہیں جب عالمی سطح پر تنازعات اور جنگیں شدت اختیار کر رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں