گوگل کروم، نیا فیچر اسکلز متعارف

گوگل نے کروم کے لیے نیا فیچر اسکلز متعارف کرایا ہے، جو پرامپٹس بنانے میں مدد کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل کروم، نیا فیچر اسکلز متعارف

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے کروم ویب براؤزر کے لیے ایک نیا فیچر اسکلز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیچر پرامپٹس بنانے میں مدد فراہم کرے گا، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (AI) چیٹ بوٹس کے لیے پرامپٹس تحریر کرتے ہیں۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین ایک کلک پر زیادہ کارآمد اور کسٹمائز کردہ پرامپٹس کو محفوظ کر سکیں گے اور دوبارہ استعمال کر سکیں گے۔ گوگل نے دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر کے لیے مزید نئے فیچرز بھی متعارف کرانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

یہ فیچر ان صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جنہوں نے کروم میں انگلش یو ایس کو زبان کے طور پر منتخب کیا ہے۔ صارفین اپنی عام پروموٹس کو جیمنائی چیٹ ہسٹری میں اسکل کے طور پر محفوظ کر سکتے ہیں۔

صارفین فارورڈ سلیش (/) یا پلس (+) سائن بٹن پر کلک کرکے محفوظ شدہ اسکلز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ جیمنائی انٹرفیس میں پروموٹس کو ایڈٹ بھی کیا جا سکتا ہے اور نئی پروموٹس بھی تحریر کی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے عام ترین اسکلز کی لائبریری بھی تیار کی جا رہی ہے تاکہ صارفین کو اپنی پروموٹس کو بہتر بنانے کے لیے محنت نہ کرنی پڑے۔

دیگر متعلقہ خبریں