چین نے سینئر سفارتکار سن ویڈونگ کونائب وزیر خارجہ کے عہدے سے برطرف کر دیا

چین نے سینئر سفارتکار سن ویڈونگ کو اچانک نائب وزیر خارجہ کے عہدے سے برطرف کر دیا، وجوہات ظاہر نہیں کی گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین، نائب وزیر خارجہ کی اچانک برطرفی

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے سینئر سفارتکار سن ویڈونگ کو اچانک نائب وزیر خارجہ کے عہدے سے برطرف کر دیا۔ یہ فیصلہ چین کی اعلیٰ حکومتی اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا، تاہم برطرفی کی وجوہات ظاہر نہیں کی گئیں۔

چین کی وزارت انسانی وسائل نے اپنی ویب سائٹ پر سن ویڈونگ کی برطرفی کا اعلان کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اعلیٰ حکومتی اتھارٹی کا فیصلہ ہے، مگر اس کی وجوہات اور برطرفی کا وقت نہیں بتایا گیا۔

چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق سن ویڈونگ کی آخری عوامی سرگرمیاں 13 مارچ کو برونائی اور ملائیشیا کے سفیروں سے ملاقاتیں تھیں۔ انہوں نے چین میں پاکستان کے سفیر سے بھی دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی تھی۔

چین میں گزشتہ سال 10 لاکھ سے زائد بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات ہوئیں۔ 9 لاکھ 38 ہزار افراد کو سزائیں سنائی گئیں، جن میں کئی اعلیٰ افسران شامل تھے۔

واضح رہے کہ چین کی کرپشن کے حوالے سے سالانہ رپورٹ کے مطابق تادیبی کارروائی کے مقدمات میں 69 صوبائی یا وزارتی سطح کے عہدیدار شامل تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں