چین نے امریکی ناکہ بندی کو خطرناک قرار دیا۔ ترجمان نے مذاکرات و امن کی راہ پر زور دیا۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے امریکہ کی جانب سے ایران کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو خطرناک قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ یہ کارروائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔
ترجمان نے زور دیا کہ تمام فریقین جنگ بندی کے انتظام پر عمل کریں اور مذاکرات کے ذریعے امن کی راہ پر قائم رہیں۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے آبنائے ہرمز میں معمول کی آمدورفت بحال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
China always acts prudently and responsibly on the export of military products, and exercises strict control in accordance with China’s laws and regulations and due international obligations.
Media reports accusing China of providing military support to Iran are purely… pic.twitter.com/cMW2EDhEZP
— CHINA MFA Spokesperson 中国外交部发言人 (@MFA_China) April 14, 2026
گو جیا کھون نے کہا کہ متعلقہ فریقین نے عارضی جنگ بندی کے انتظام تک پہنچ چکے ہیں۔ امریکا کی بڑھتی ہوئی فوجی تعیناتی سے کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یہ اقدامات صورتحال کو بگاڑ سکتے ہیں اور جنگ بندی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ آبی گذرگاہ میں جہاز رانی کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مکمل جنگ بندی ضروری ہے۔ اسی صورت میں آبی راستے میں تناؤ میں کمی لائی جا سکتی ہے۔











