ہرش وردھن رانے اور سنجیدہ شیخ کی حالیہ چھٹیوں کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ کھینچ لی ہے، جس سے ان کے درمیان رشتے کی افواہیں دوبارہ سر اٹھا رہی ہیں۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) بالی ووڈ اداکار ہرش وردھن رانے اور سنجیدہ شیخ ایک بار پھر ڈیٹنگ کی افواہوں میں گھرے ہیں۔ دونوں نے انسٹاگرام پر اپنی چھٹیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں مماثلت نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔
رپورٹس کے مطابق، دونوں اداکار پونے کے قریب پنسیت میں چھٹیاں منا رہے تھے۔ ان کی تصاویر میں ایک جیسی جگہوں اور پس منظر کی جھلک دکھائی دی، جس سے قیاس آرائیاں جنم لینے لگیں۔
مداحوں نے خاص طور پر اداکاروں کی چائے اور آملیٹ کی تصاویر کو نوٹ کیا ہے۔ حالانکہ دونوں نے اپنی پوسٹس میں ایک دوسرے کا ذکر نہیں کیا، لیکن تفصیلات نے گفتگو کو دوبارہ جنم دیا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ان دونوں کے درمیان رشتے کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔ 2023 میں بھی ان کی الگ چھٹیوں کی تصاویر وائرل ہوئیں، جنہوں نے مداحوں میں قیاس آرائیاں بڑھا دی تھیں۔
واضح رہے کہ ہرش وردھن اور سنجیدہ نے اپنے تعلق کی کبھی تصدیق نہیں کی ہے۔ دونوں نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھا ہے اور باضابطہ اعلان سے گریز کیا ہے۔















