عمران ہاشمی کی فلم ’آوارہ پن 2‘ کو بھارتی سینسر بورڈ نے 9 مناظر میں تبدیلیوں کے بعد منظوری دی۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’آوارہ پن 2‘ کو بھارتی سینسر بورڈ کی منظوری مل گئی ہے۔ فلم کو یو/اے 16+ سرٹیفکیٹ دیا گیا، تاہم کئی مناظر میں تبدیلیاں اور حذف کیے گئے ہیں۔
سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے 5 اگست 2026 کو فلم کی منظوری دی۔ فلم کا دورانیہ 140 منٹ 20 سیکنڈ ہے اور 14 اگست کو ریلیز ہوگی۔
سینسر بورڈ نے فلم میں 9 مقامات پر تبدیلیاں کی ہدایت دی۔ تشدد کے مناظر کو مختصر کیا گیا اور غیر مناسب الفاظ ہٹائے گئے۔
فلم میں ہندی عنوان کو نمایاں کرنے اور منشیات کے نقصانات کے پیغامات شامل کرنے کی شرط عائد کی گئی۔ اینٹی اسموکنگ وارننگ بھی شامل کی گئی۔
یاد رہے کہ ’آوارہ پن 2‘ 2007 کی فلم ’آوارہ پن‘ کا سیکوئل ہے۔ ہدایت کار نیتن ککڑ نے اس میں جذباتی اور انتقامی کہانی پیش کی ہے۔















