فلم ’میرا لیاری‘ آسکر نامزدگی میں شامل، سندھ حکومت کا فلمی صنعت کے فروغ پر زور۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) سندھ حکومت کی فلم ’میرا لیاری‘ آسکر ایوارڈز کی نامزدگی میں شامل ہوگئی ہے، جو پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی سمجھی جارہی ہے۔
سندھ حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر فلم کو باضابطہ نامزدگی ملتی ہے تو یہ ملکی فلمی تاریخ کا سنگِ میل ہوگا۔
یہ اعلان سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت میں اجلاس میں ہوا، جہاں فلم انڈسٹری کے فروغ پر غور کیا گیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فلمی صنعت نہ صرف ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتی ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کرتی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت فلم، ثقافت اور تخلیقی صنعتوں کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔















