حافظ نعیم الرحمان کا لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کا اعلان، دیگر صوبوں میں گورنر ہاؤسز پر دھرنے

جماعت اسلامی نے پیٹرولیم قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا، 9 اگست کو لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کا اعلان کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حافظ نعیم الرحمان کا لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کا اعلان، دیگر صوبوں میں گورنر ہاؤسز پر دھرنے

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا ہے۔ مختلف شہروں میں مظاہرے منعقد ہوئے جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں پولیس اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے درمیان چُنگی نمبر 26 پر راستہ کھلوانے کے معاملے پر تصادم ہوا۔ رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پولیس پر کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

کراچی، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ گوجرانوالا، ایبٹ آباد، اور دیگر شہروں میں ٹریفک جام کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں۔

لاہور میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سسٹم کی ناکامی کا اعتراف ہو چکا ہے۔ 9 اگست کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ ہوگا جبکہ دیگر صوبوں میں گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنے دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی نے پیٹرول کی قیمت کو 225 روپے پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے لیوی ختم کرنے اور ٹیکس کم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں