ایران جنگ ختم ہونے کے قریب، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع

صدر ٹرمپ نے ایران جنگ کے جلد اختتام اور تیل کی قیمتوں میں کمی کی امید ظاہر کی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ نے ممکنہ معاہدے کی بات کی، جس سے خطے میں کشیدگی کم ہو سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جنگ ختم ہونے کے قریب، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے اور تیل کی قیمتیں مزید کم ہو جائیں گی۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مذاکراتی عمل میں شامل ہیں اور اچھی پیشرفت ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق ایران زیادہ دیر تک مزاحمت نہیں کر سکے گا۔

صدر ٹرمپ نے اسلحے کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کی وجہ سے اسلحے کے ذخائر متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی جنرل نے بھی صدر کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ آج یا کل ہو سکتا ہے، جس کے تحت 30 سے 60 روز کی جنگ بندی کی جا سکتی ہے۔ اس معاہدے میں آبنائے ہرمز کھولنے کی شرط بھی شامل ہو گی۔

واضح رہے کہ اس معاہدے کی صورت میں خطے میں کشیدگی کم ہو گی اور عالمی مارکیٹ پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان مزید بات چیت کا بھی امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں