نئے جیمز بانڈ کی تلاش، کم عمر اداکاروں پر توجہ

ایمیزون ایم جی ایم نے نئے جیمز بانڈ کی تلاش تیز کر دی، کم عمر اداکاروں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نئے جیمز بانڈ کی تلاش، کم عمر اداکاروں پر توجہ

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایمیزون ایم جی ایم کی جانب سے نئے جیمز بانڈ کے انتخاب کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔ فلم کی پروڈیوسر ایمی پاسکل نے بتایا ہے کہ 2026 کے آخر تک نئے 007 کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

پروڈیوسر نے کہا کہ اداکاروں کے ایک اور مرحلے کے آڈیشنز جلد ہوں گے، جبکہ ہدایتکار ڈینس ویلینیو بعض اداکاروں سے براہ راست رابطہ کر رہے ہیں۔

پروڈیوسر کے مطابق نئے جیمز بانڈ کے لیے اداکار میں کچھ نیا، منفرد اور دلچسپ ہونا چاہیے۔ ڈینیئل کریگ کے بعد یہ کردار ادا کرنا آسان نہیں ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق اس بار کم معروف برطانوی یا آئرش اداکاروں پر توجہ ہے، جن کی عمر 20 یا 30 تک ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ نئی فلم جیمز بانڈ فرنچائز کا مکمل ری بوٹ ہو گی اور اس کی شوٹنگ 2027 میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں