ملتانی مٹی کا خوبصورتی میں کردار، چکنی جلد کے لیے مؤثر ماسک

ملتانی مٹی چکنی جلد کے لیے قدرتی حل ہے، اضافی تیل ختم کرتی ہے۔ صحت مند جلد کے لیے متوازن غذا اور سن اسکرین بھی ضروری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملتانی مٹی کا خوبصورتی میں کردار، چکنی جلد کے لیے مؤثر ماسک

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) ملتانی مٹی خوبصورتی کے لیے قدرتی حل کے طور پر مقبول ہے۔ یہ خاص طور پر چکنی جلد کے مسائل کے لیے مؤثر ہے اور اضافی تیل کو ختم کرتی ہے۔

ملتانی مٹی کو ہفتے میں ایک بار چہرے کی صفائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اسے جلدی مسائل کا مکمل علاج نہیں سمجھنا چاہیے۔ صحت مند جلد کے لیے متوازن غذا اور سن اسکرین بھی اہم ہیں۔

ماہرین کے مطابق چکنی جلد پر ملتانی مٹی کا ماسک اضافی آئل کو جذب کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ ملتانی مٹی کو پانی یا گلاب کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ملتانی مٹی سے جلد نرم اور تازہ محسوس ہوتی ہے، خاص طور پر اگر اس میں شہد ملایا جائے۔ یہ ماسک چہرے سے تیل اور گردوغبار دور کرتا ہے۔

یاد رہے کہ ملتانی مٹی حساس جلد کے لیے موزوں نہیں ہو سکتی اور پیچ ٹیسٹ کے بغیر استعمال سے جلن کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں