شگفتہ علی نے انکشاف کیا کہ گووندا اور کرشمہ کپور کے تعلق سے گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجہ مکمل طور پر آگاہ تھیں اور انہوں نے ہمیشہ صبر اور حکمت سے کام لیا۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) گووندا بالی ووڈ میں اپنی نئی فلم ‘روپا’ کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں۔ ان کی ساتھی اداکارہ شگفتہ علی نے گووندا، کرشمہ کپور اور سنیتا آہوجا کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
شگفتہ علی نے بتایا کہ 1990 کی دہائی میں گووندا اور کرشمہ کے درمیان غیر معمولی ہم آہنگی تھی۔ ان دونوں کی قریبی دوستی سب کی توجہ کا مرکز تھی، اگرچہ گووندا نے کبھی اس بارے میں کھل کر نہیں کہا۔
یاد رہے کہ گووندا اور کرشمہ نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔ ان کی آن اسکرین کیمسٹری کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار ہوتی تھی اور مداح انہیں بار بار دیکھنے کے خواہشمند رہتے تھے۔
اداکارہ کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ناظرین کو اس جوڑی کو بار بار دیکھنے سے یکسانیت محسوس ہوئی، لیکن ان کی مقبولیت برقرار رہی۔ ان کے تعلق پر قیاس آرائیاں بھی جاری رہیں۔
شگفتہ علی نے سنیتا آہوجا کو سمجھدار اور باوقار خاتون قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنیتا نے ہمیشہ صبر اور حکمت سے کام لیا اور کسی عوامی ہنگامہ آرائی سے گریز کیا۔















