فردوس جمال کا شاہ رخ خان سے متعلق بیان میں یوٹرن، انہیں اچھا اداکار قرار دیا

فردوس جمال نے شاہ رخ خان کے بارے میں اپنے متنازع بیان سے یوٹرن لیا اور انہیں اچھا اداکار قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فردوس جمال کا شاہ رخ خان سے متعلق بیان میں یوٹرن، انہیں اچھا اداکار قرار دیا

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستانی سینئر اداکار فردوس جمال نے شاہ رخ خان کے بارے میں اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا ہے۔ انہوں نے پہلے کہا تھا کہ شاہ رخ خان سپر اسٹار ہیں مگر اچھے اداکار نہیں، جس پر ان کا بیان وائرل ہوا تھا۔

اب حالیہ انٹرویو میں فردوس جمال نے کہا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی اور انہیں اچھا اداکار سمجھتے ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ خان کو دلیپ کمار کا تسلسل قرار دیا۔

فردوس جمال نے کہا کہ ہر اداکار کا اپنا طرزِ فکر ہوتا ہے، اور وہ دلیپ کمار کے طرزِ فکر سے متاثر ہیں۔ شاہ رخ خان بھی دلیپ کمار سے متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں ہر آرٹسٹ نقل کرتا ہے، اور انسان کی بنیادی فطرت بھی یہی ہے۔ نقل کرنا کوئی بری بات نہیں ہے۔

یاد رہے کہ فردوس جمال نے مشہور اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا تھا اور کہا کہ ماہرہ ان کا مسئلہ نہیں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں