رانی مکھرجی کی پیدائش کے وقت اسپتال میں غلطی، دوسری فیملی کے حوالے کر دی گئیں

رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ پیدائش پر اسپتال میں غلطی سے انہیں پنجابی فیملی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رانی مکھرجی کی پیدائش کے وقت اسپتال میں غلطی، دوسری فیملی کے حوالے کر دی گئیں

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے وقت اسپتال میں غلطی سے وہ ایک پنجابی فیملی کے پاس چلی گئی تھیں۔ اس دوران ان کی والدہ کو دوسری بچی دے دی گئی تھی۔

رانی نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ شناخت کے لیے ٹیگز لگائے جاتے تھے، لیکن غلطی سے وہ پنجابی خاندان کے کمرے میں پہنچ گئیں۔

رانی کی والدہ نے فوراً پہچان لیا کہ بچی ان کی نہیں کیونکہ اس کی آنکھوں کا رنگ مختلف تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ میری بچی نہیں، جاؤ اور میری بچی کو تلاش کرو۔‘‘

تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ پنجابی فیملی کے ہاں موجود بچی دراصل رانی مکھرجی تھیں۔ اس فیملی میں آٹھویں بیٹی پیدا ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ رانی مکھرجی 21 مارچ 1978 کو رام مکھرجی اور کرشنا مکھرجی کے ہاں پیدا ہوئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں