پشاور دھماکے کے بعد اسلام آباد کی سیکیورٹی سخت، اہم عمارتیں ہائی الرٹ پر۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اہم سرکاری عمارتوں اور ریڈ زون کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ تمام داخلی راستوں پر پولیس نے سخت چیکنگ شروع کر دی ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کی چیکنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور فیض آباد بس اڈے پر مسافروں کے شناختی کارڈ درج کیے جا رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ مالکان کو مسافروں کا ڈیٹا فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ یہ اقدامات احتیاطی تدابیر کے طور پر کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پشاور دھماکے میں 3 ایف سی جوان شہید اور 8 افراد زخمی ہوئے، جبکہ دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔















