امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں لیپ ٹاپ میں آگ، 5 مسافر زخمی

اٹلانٹا سے ڈیلاس جانے والی پرواز میں لیپ ٹاپ میں آگ سے 5 مسافر زخمی۔ امریکن ایئرلائنز عملے کی فوری کارروائی کی تعریف کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں لیپ ٹاپ میں آگ، 5 مسافر زخمی

اٹلانٹا: (رائیٹ ناؤ نیوز) اٹلانٹا سے ڈیلاس جانے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں ایک مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں 5 مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ امریکن ایئرلائنز کی پرواز 2398 میں پیش آیا جو 133 مسافروں کو لے کر جارہی تھی۔ طیارے کے پچھلے حصے میں لیپ ٹاپ سے دھواں اٹھنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

پائلٹ نے فضائی ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا کہ کیبن میں آگ لگی ہے اور فلائٹ اٹینڈنٹس آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پانچ منٹ کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

حادثے کے باوجود طیارہ بحفاظت ڈیلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر گیا، جہاں طبی عملے نے مسافروں کا معائنہ کیا۔ امریکن ایئرلائنز نے عملے کی فوری کارروائی کی تعریف کی ہے۔

یاد رہے کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس سال دورانِ پرواز لیتھیم بیٹری میں آگ لگنے کے 58 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں