عمران خان کے نجی علاج پر قیدیوں کی درخواستیں، عدالت نے جیل حکام کو نوٹس جاری کیا

عمران خان کے نجی علاج کے بعد جیل کے قیدی بھی علاج کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر انحصار کر رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کے نجی علاج پر قیدیوں کی درخواستیں، عدالت نے جیل حکام کو نوٹس جاری کیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) عمران خان کے نجی اسپتال میں علاج کے بعد عام قیدیوں نے بھی عدالت سے رجوع کیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے عدالت میں درخواستیں دائر کی ہیں تاکہ انہیں نجی اسپتالوں میں علاج کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلات طلب کی ہیں۔ جسٹس محمد آصف نے قیدیوں الیاس خان، محمد اسماعیل خان اور اویس الطاف کی درخواستوں پر سماعت کی ہے۔

وکیل نے دلائل دیے کہ قیدیوں کو مناسب علاج فراہم کرنا ان کا حق ہے۔ ہیموفیلیا بیماری کے شکار قیدی کا علاج شفا اسپتال میں ممکن ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ قیدی کو بیماری کی صورت میں نجی اسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے جیل حکام کو جواب کے لیے 27 اگست تک کا وقت دیا ہے۔

یاد رہے کہ محمد اسماعیل جیل میں 9 سال سے قید ہیں اور ان کا خاندان دبئی میں مقیم ہے۔ عدالت نے جیل حکام کو ہدایت دی کہ ان کے بھائی سے رابطے کے لیے واٹس ایپ کال کی اجازت دی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں