میر رضا کے والد کے وکیل کا جوڈیشل کمیشن مسترد، پولیس رپورٹ پر سوالات

میر رضا کے اہلخانہ جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کرتے ہوئے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے ہائی کورٹ جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میر رضا کے والد کے وکیل کا جوڈیشل کمیشن مسترد، پولیس رپورٹ پر سوالات

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے سندھ حکومت کے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر رضا کے اہلخانہ کل جے آئی ٹی کے لیے ہائی کورٹ جائیں گے اور جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کریں گے۔

وکیل جبران ناصر کے مطابق، جوڈیشل کمیشن میر رضا کے اہلخانہ کو بتائے بغیر بنایا گیا۔ تحقیقات کے ٹی او آرز بھی پبلک نہیں کیے گئے ہیں۔ پولیس رپورٹ کل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

جبران ناصر نے سوال اٹھایا کہ پولیس رپورٹ پیش کرنے سے پہلے جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیوں کیا گیا؟ کیا سندھ حکومت پولیس کی تفتیش کے نتائج سے مطمئن نہیں ہے؟

میر رضا کی بہن نے ویڈیو بیان میں کہا کہ انہیں میڈیا سے جوڈیشل کمیشن کا پتہ چلا۔ پولیس رپورٹ 24 اگست تک جمع کرنی تھی، جو اب تک نہیں آئی۔

واضح رہے کہ میر رضا کی ہلاکت کی تحقیقات سندھ ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں ہوں گی۔ تفتیشی ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد کے واقعات کی کھوج میں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں