کراچی میں ٹریفک حادثات کے باعث 603 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، حادثات میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) کراچی میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں 603 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ان حادثات میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت مختلف افراد شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق، 463 مرد، 73 خواتین اور 67 بچے ان حادثات کا شکار بنے۔ یہ اعداد و شمار شہر میں ٹریفک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ ان حادثات میں 7 ہزار 467 افراد زخمی ہوئے، جن میں 5 ہزار 649 مرد، ایک ہزار 322 خواتین، اور 496 بچے شامل ہیں۔
ہیوی گاڑیوں کے حادثات میں 184 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ڈمپر، ٹریلر، اور واٹر ٹینکر کی ٹکر کے باعث بھی متعدد افراد نے جان گنوا دی۔
واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔















