ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی، خفیہ رابطے قائم؛ تصادم کا خدشہ برقرار

شمالی شام میں اسرائیلی بمباری کے بعد ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ دونوں ممالک نے تصادم سے بچنے کے لیے خفیہ رابطے قائم کیے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی، خفیہ رابطے قائم؛ تصادم کا خدشہ برقرار

انقرہ: (رائیٹ ناؤنیوز) شمالی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ دونوں ممالک نے براہِ راست ٹکراؤ سے بچنے کے لیے خفیہ رابطے قائم کیے ہیں۔ اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل ترکیہ کو دشمن نہیں بنانا چاہتا۔

گزشتہ دنوں شمالی شام کے ادلب کے قریب ابو الظہور اڈے پر اسرائیلی بمباری سے دونوں ممالک میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی عہدیدار کے مطابق ترکیہ کے ساتھ خفیہ رابطے کے ذرائع کھول دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان پیغامات کے تبادلے اور ٹکراؤ سے بچنے کے لیے رابطے قائم کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے شام میں مزید کارروائی کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں پر امریکی خصوصی ایلچی ٹام بارک نے تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حملوں سے قبل امریکا کو اطلاع نہیں دی۔ ٹام بارک کے مطابق حملے اسرائیل کی طرف سے ترکیہ کو اکسانے کی کوشش قرار دیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ابو الظہور اڈہ ترکیہ کی سرحد سے تقریباً 80 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ یہ ادلب، حماہ اور حلب کے درمیان واقع ایک اسٹریٹجک مقام ہے۔ یہ ہوائی اڈہ شمالی شام کے اہم فوجی اڈوں میں شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں