فیصل آباد کی حرا قیصر نے پاکستان آئیڈل 2026 کا ٹائٹل جیت کر ججوں اور ناظرین کے دل جیتے۔ یہ کامیابی ان کے والدین کی دعاؤں کی مرہون منت ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان میں موسیقی کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان آئیڈل کا ٹائٹل فیصل آباد کی حرا قیصر نے جیت لیا۔ یہ مقابلہ شان دار تقریب میں اختتام پذیر ہوا، جہاں ججوں نے متفقہ طور پر حرا قیصر کو فاتح قرار دیا۔
اس تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے خصوصی پرفارمنس دی۔ کراچی اور فیصل آباد کے سینما میں تقریب کی خصوصی اسکریننگ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
حرا قیصر کا تعلق متوسط گھرانے سے ہے، انہوں نے مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھا کر ججوں اور ناظرین کے دل جیتے۔
حرا قیصر نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ کامیابی کا سہرا اپنے والدین کی دعاؤں کو دیتی ہیں اور اب اپنے خواب پورے کریں گی۔
واضح رہے کہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، مزید پلیٹ فارم سامنے آنے چاہئیں۔















