ممبئی میں اداکار روح اللّٰہ مہدی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار، پولیس کی بڑی کارروائی

ممبئی میں اداکار روح اللّٰہ مہدی 28 گرام منشیات کے ساتھ گرفتار، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ممبئی میں اداکار روح اللّٰہ مہدی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار، پولیس کی بڑی کارروائی

ممبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے اداکار روح اللّٰہ مہدی کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ انہیں 28 گرام منشیات کے ساتھ پکڑا گیا۔

پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ روح اللّٰہ مہدی، جو ممبئی کے علاقے گورگاؤں میں مقیم ہیں، دہیسر چیک ناکا پر منشیات کی اسمگلنگ کے لیے آ رہے ہیں۔ پولیس نے جال بچھا کر دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔

اداکار روح اللّٰہ کو عدالت میں پیش کیا گیا اور انہیں 5 روز کے لیے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس اس ڈرگ نیٹ ورک کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ منشیات کس سے خریدی گئی تھیں۔

روح اللّٰہ مہدی نے شاہد کپور کے ساتھ فلم ’دیوا‘ اور دیگر ویب سیریز میں کام کیا ہے۔ ان کی گرفتاری نے فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ہے۔

یاد رہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کے معاملے میں یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی بڑی شخصیت کا نام سامنے آیا ہے۔ ماضی میں بھی کئی مشہور شخصیات منشیات کے الزام میں گرفتار ہو چکی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں