راولپنڈی میں جرگے کے دوران فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے، ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کے علاقے جھنڈا چیچی میں جرگے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جھنڈا چیچی میں سابقہ دشمنی پر جرگہ جاری تھا کہ ملزم متال نے دونوں بھائیوں پر فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت محمد فرقان اور احتشام کے ناموں سے ہوئی ہے، اور ان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ملزم متال، جو کہ لیڈی کانسٹیبل کا بیٹا ہے، فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا اور اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔















