راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت 3 کمپنیاں بھیجی جائیں گی۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناؤنیوز) وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ اس کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔ افواج پاکستان کی 3 کمپنیاں 6 ماہ کیلئے راولپنڈی میں موجود رہیں گی۔
وفاقی کابینہ نے محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ اس کا مقصد شہر کی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
اعلامیے کے تحت، فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی کو مؤثر بنائے گی۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی راولپنڈی میں امن و امان کی بحالی کیلئے فوج کو تعینات کیا گیا تھا۔












