ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر شمسو بی بی کا قتل، والد سمیت 5 ملزمان گرفتار

ٹیکسلا میں شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، پولیس نے والد سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ قتل غیرت کے نام پر ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر شمسو بی بی کا قتل، والد سمیت 5 ملزمان گرفتار

ٹیکسلا: (رائٹ ناؤ نیوز) ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کے قتل میں پولیس نے والد اور بھائی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔

ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے بتایا کہ ملزمان نے قتل کے بعد ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے شواہد کی روشنی میں پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شمسو بی بی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ کا مدعی والد کو بنایا جس نے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی سوشل میڈیا پر موجودگی کو خاندان پسند نہیں کرتا تھا۔ مدعی کی حیثیت اب ملزم کی بن گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ قتل کے دیگر محرکات اور تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں