این سی سی آئی اے کا اسلام آباد میں کال سینٹر پر چھاپہ، مبینہ سائبرکرائم میں ملوث افراد فرار

این سی سی آئی اے نے اسلام آباد کے کال سینٹر پر چھاپہ مار کر ڈیجیٹل ڈیوائسز قبضے میں لے لیں۔ مبینہ سائبرکرائم میں ملوث افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
این سی سی آئی اے کا اسلام آباد میں کال سینٹر پر چھاپہ، مبینہ سائبرکرائم میں ملوث افراد فرار

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سیکٹر جی ایٹ میں کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ڈیجیٹل ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں۔

این سی سی آئی اے کے چھاپے کے دوران مبینہ سائبرکرائم میں ملوث غیر ملکی اور پاکستانی افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق ضبط شدہ ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دیگر سامان فارنزک معائنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

کال سینٹر کے ذریعے منظم سائبرکرائم اور ڈیجیٹل فراڈ کا مبینہ نیٹ ورک چلایا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سائبرکرائم کے بڑھتے واقعات کے باعث این سی سی آئی اے کی کارروائیاں تیز کی جا رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں