ملتان سلطانز کی پی ایس ایل میں نئے مالک کے ساتھ واپسی

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل میں نئے مالک گوہر شاہ کے ساتھ واپسی کی ہے، ٹیم کی ویلیو دو ارب روپے سالانہ ہوچکی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملتان سلطانز کی پی ایس ایل میں نئے مالک کے ساتھ واپسی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملتان سلطانز کی پاکستان سپر لیگ میں نئے مالک گوہر شاہ کے ساتھ واپسی ہوئی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں سلمان نصیر، حمزہ مجید اور گوہر شاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ سی ڈی وینچرز کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے تحت گوہر شاہ چیف ایگزیکٹو ہوں گے۔

گوہر شاہ نے بتایا کہ ٹیم کا نیا نام ملتان سلطانز رہے گا اور اس کی ویلیو دو ارب روپے سالانہ ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دس سال بھی انتظار کرنا پڑتا تو ملتان سلطانز خریدنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتے۔

حمزہ مجید نے بتایا کہ پارٹنر شپ کی تفصیلات خفیہ رکھی جائیں گی۔ سلمان نصیر نے کہا کہ گوہر شاہ نے فرنچائز کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ گوہر شاہ نے فینز سے اپیل کی کہ وہ ٹیم کی واپسی کا جشن منائیں اور بھرپور حمایت کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں