ماہرین نے بجلی کے بل میں 30 سے 40 فیصد کمی لانے کی تجاویز دیں، جس میں ایئر کنڈیشنر اور فریج کا درست استعمال شامل ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ماہرین نے بجلی کے بل میں 30 سے 40 فیصد تک کمی لانے کے لیے چند اہم تبدیلیوں کا مشورہ دیا ہے۔ موسم گرما میں اے سی، کولر اور فریج کا غلط استعمال بجلی کے بل میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اے سی کو 24 سے 26 ڈگری پر چلانا زیادہ موزوں ہے۔ اس سے بجلی کی کھپت کم ہوتی ہے اور کمرہ بھی ٹھنڈا رہتا ہے۔ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنا بھی ضروری ہے تاکہ ٹھنڈی ہوا باہر نہ نکلے۔
فریج کا دروازہ بار بار کھولنے سے گریز کریں اور گرم کھانا فوراً فریج میں نہ رکھیں۔ فریج کو دیوار سے 6 انچ دور رکھنا اس کی کارکردگی میں بہتری لاتا ہے۔
ایئر کولر کو کھڑکی کے قریب رکھیں تاکہ تازہ ہوا کھینچ سکے۔ بند کمرے میں کولر چلانے سے نمی بڑھتی ہے لیکن کولنگ کم ہوتی ہے۔ پیڈز کی صفائی یا تبدیلی ضروری ہے۔
یاد رہے کہ ان تجاویز پر عمل کرنے سے نہ صرف بجلی کے بل میں کمی آئے گی بلکہ الیکٹرانکس کی عمر بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔















