بیورن بورگ اگلے ماہ پاکستان آئیں گے، اسلام آباد میں ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ 70 کی دہائی کے مشہور ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سوئیڈن کے ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ 4 مئی کو ایک ہفتے کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ آئی ٹی ایف فیوچر سیریز کے موقع پر پاکستان آئیں گے۔
بیورن بورگ نے اپنے کیریئر میں 6 مرتبہ فرنچ اوپن اور 5 مرتبہ ومبلڈن کا ٹائٹل جیتا ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 66 ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں۔
بیورن بورگ کے بیٹے لیو بورگ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ سوئیڈش لیجنڈ بیورن بورگ دورے کے دوران اعصام الحق کے ساتھ نمائشی میچ کھیلنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔















